وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کےلیے صحت پالیسی تیار کرلی
سعودی حکومت کی نئی شرائط کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کےلیے صحت پالیسی تیار کرلی۔
صحت پالیسی کے مطابق کینسر،دل،گردے اور سانس کی سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کو اس سال حج پر جانےکی اجازت نہیں ہو گی۔عازمین کو میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لازمی جمع کرانا ہو گا۔
پالیسی کےتحت ڈائیلاسز کرانےوالے افراد کے اس سال حج پر جانےکی پابندی ہو گی، ہارٹ اٹیک اور سانس پھولنے کےمریض بھی حج نہیں کر سکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کر سکیں گے۔ایسے مریض جن کےجگر فیل ہونے کاخدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جا سکیں گے۔
صحت پالیسی کے مطابق سنگین اعصابی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد پر بھی پابندی عائد ہوگی، پیٹ میں پانی بھرنے،منہ یا بڑی آنت سےخون آنے کی بیماری بھی فہرست میں شامل ہیں۔جسمانی اعضا کو حرکت دینےسے معذور افراد بھی حج پر نہیں جا سکیں گے۔
کمزور یادداشت یا بھولنےکی بیماری میں مبتلا افراد کےبھی حج پر جانےکی پابندی ہو گی، 7 ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی حج پر جانےکی اجازت نہیں ہو گی۔ منتقل ہونےوالی بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ
صحت پالیسی کے مطابق ٹی بی اور کینسر کے زیرعلاج مریض بھی حج پر نہیں جا سکتے، انفلوئنزا،ڈینگی اور کرونا کےمریض بھی حج پر نہیں جاسکتے،عازمین کےلیے گردن توڑ بخار،انفلوئنزا، کرونا اور پولیو سرٹیفکیٹ لازم قرار دیاگیا ہے۔