پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں پاکستان میں ٹی بی کے کیسزمیں اضافے کی نشاندہی کردی گئی۔
عالمی ادارہ صحت رپورٹ کےمطابق2023 میں تقریباً دنیا بھرمیں82 لاکھ افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی۔1995 کے بعد تپ دق کےکیسز کی سب سےزیادہ تعداد2023 میں سامنے آئی، اس بیماری نے30ممالک میں غیر متناسب طور پر لوگوں کو متاثر کیا جب کہ تپ دق کےزیادہ کیسز بھارت،انڈونیشیا، چین،فلپائن اور پاکستان میں ہیں۔
ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ، مجموعی تعداد 43 ہوگئی
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 82لاکھ میں ایک چوتھائی سے زیادہ کیسز بھارت میں پائے گئے اور پاکستان میں بھی تپ دق کےکیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔2023 میں ٹی بی سے متاثر 55فیصد افراد مرد اور33فیصد خواتین تھیں جبکہ2023 میں12 فیصد بچے اور نوجوان بھی تپ دق سے متاثر ہوئے، اب بھی ٹی بی زیادہ لوگوں کی ہلاکت اور بیماری کا باعث بن رہا ہے۔