صدر ٹرمپ کی امریکی اور ایرانی وفود کی نیویارک میں تین گھنٹے طویل ملاقات کی تصدیق

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں ملاقات کی جو 3 گھنٹوں تک جاری رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کرنےوالی امریکی ٹیم کا حصہ تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں میڈیا سے گفگتوکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ثالثوں کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی،دیکھیں گے اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوتی ہے،ایران کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت کی امید ہے،مڈٹرم الیکشن کے بعد یا پہلے ایران سے ڈیل ہوجائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ مستقبل میں ایران کے ساتھ ایک اور ملاقات بھی طے کی ہے،ایرانیوں کے مفاد میں ہےکہ ڈیل کرلیں۔

ایران کا ایٹمی منصوبہ پہاڑوں کے نیچے دفن کردیا،ڈونلڈٹرمپ

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کےلیے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔

ایرانی میڈیا کےمطابق آبنائے ہرمز کھولنے کےلیے ایرانی ناکہ بندی ختم، ایرانی اثاثے جاری اور تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا ہوگی۔

 

 

Back to top button