وفاقی حکومت کا خیبرپختونخو میں گورنر راج لگانے کا عندیہ

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں اور وہاں آرٹیکل 232 کے تحت گورنر راج لگانے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے اندر گورننس کے ایشوز ہیں،صوبے کے عوام کو بےیارو مددگار چھوڑدیا گیا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔
خیبرپختونخوا میں کرپشن کی انتہا،خواتین کی پوسٹوں پر مرد تعینات
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پارٹی کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔پارٹی کی سیاست ایک نکاتی ایجنڈے کے گرد گھومتی رہی ہےجسے وہ سڑکوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔
