کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار ہونےکاانکشاف

آپ کو کافی پینا پسند ہو یا نہ ہو مگر محض اس کی مہک کو سونگھنے کا فائدہ دنگ کر دے گا۔
درحقیقت کافی کی مہک مزاج پر آپ کی توقعات سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی کی مہک تناؤ کو کنٹرول میں رکھنے اور مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ویسے تو اس سے قبل بھی کافی پینے کے متعدد فوائد سامنے آچکے ہیں، مگر اس تحقیق میں اس مشروب کی مہک کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔
اس تحقیق میں 20 سے 29 سال کی عمر کے 20 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔
ان افراد کے جسمانی اور دماغی صحت کے پیمانوں کی جانچ پڑتال کافی کی مہک کو سونگھنے سے قبل اور بعد میں کی گئی۔
