ٹرمپ نے شہبازشریف کوایک بارپھربہترین شخصیت قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائی ہیں، باقی لیڈر امن کی باتیں کرتے ہیں، جبکہ میں عملدرآمد کرتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر ہیں، جنہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ مجھے دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے کروڑوں زندگیاں بچائی ہیں۔
