اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو ایسا روکیں گے دوبارہ کوئی آنے کا سوچے گا بھی نہیں : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد پر اب چڑھائی ہوئی تو ایسا روکیں گےکہ آئندہ کوئی آنے کا سوچےگا بھی نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا،اسلام آباد پر حملہ کیاگیا تو حلف کی خلاف ورزی ہوگا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تاریخ 26 نومبر اور 9 مئی ہے، اب چڑھائی ہوئی تو ایسے روکیں گےکہ آئندہ کوئی سوچےگا بھی نہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد احتجاج اور چڑھائی نہ کرنا لازم ہے،آپ اپنے صوبےکی طاقت کو وفاق کے خلاف استعمال نہیں کرسکتے۔
انکا کہنا تھاکہ جب بھی حالات سنبھلنے لگتےہیں تو اس طرح کا کھیل شروع ہوجاتا ہے،ان کا یہ خیال غلط ہےکہ ایسی حرکتوں سے عمران خان کو کوئی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ جیل میں قیدی سے ملاقات جیل رولز کےتحت ہی ہوسکتی ہیں، سڑکیں بند کرنے یا احتجاج کرنے سےجیل میں ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
وزیر مملکت داخلہ ںے کہاکہ گزشتہ احتجاج میں سکیورٹی اہلکاروں کو مارا، کچلا،گولیوں مارکر زخمی کیا گیا، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کہتے ہیں اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے،سومنات تو لاشیں گرانے اور توڑپھوڑ کرنے سے ہی بن سکتا ہے۔
انقلابی یوتھیوں کی دھلائی کے لیے 65 ہزار پولیس اہلکار تیار
انہوں ںے کہاکہ آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے،وفاقی حکومت سیاسی حکومت ہے،کوئی کام جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے،سیاسی لوگوں کو موقع دینا چاہتےہیں۔
