حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کو محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کےمطابق سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست پر یہ فیصلہ کیاگیا جس کےتحت برطانیہ قبرص کے اڈے سے ایک طیارہ فراہم کرےگا۔
برطانوی حکام کےمطابق یہ طیارہ سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو حوثی ملیشیا کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کےخلاف کارروائی کےلیے فضائی ایندھن فراہم کرے گا۔یہ تعاون ابتدائی طور پر چند ہفتوں کےلیے ہوگا۔
ان کاکہنا تھاکہ دفاعی فضائی ری فیولنگ کا اقدام خطے میں مجموعی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ یقیناً سعودی عرب کو حملوں کا سامنا ہے،ہمیں ان راستوں کو کھلا رکھنا ہوگا، اسی لیے سعودی عرب کی درخواست منظور کی۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں توانائی کے مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری راستے عالمی معیشت کےلیے انتہائی اہم ہیں۔
