لاہور ہائی کورٹ: علیمہ خان کی نظر بندی کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

 

 

 

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظربندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی،اس موقع پر انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیاکہ آپ نے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا؟

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیاکہ ہمارا کیس دوسرے کیسز سے مختلف ہے۔جسٹس عبہر گل نے سوال کیاکہ بتائیں آپ کا کیس کیسے مختلف ہے؟

وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ایک ہی تاریخ میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس اور اسی روز نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا،ایسا لگتا ہےپہلے گرفتار کیاگیا اور بعد میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس ہواہے۔

27 ستمبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 6 اراکین اسمبلی گرفتار

جسٹس عبہر گل خان نےکہا کہ عدالت اس کو دیکھ لیتی ہے،ابھی درخواست کے قابل سماعت ہونےسے متعلق فیصلہ محفوظ کررہے ہیں۔

 

Back to top button