جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

 

 

 

 

 

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا ہے جب کہ احتجاج جاری رہے گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کے بنیادی مسائل پر بات کرتی ہے،پٹرول کی قیمت اور ٹیکس وصول کرکے حکومت اپنی کرپشن چھپاتی ہے،ملک کے 42 شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو تحریری طور پر لیوی ختم کرنےکا کہا لیکن جواب نفی میں ملا،کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں،کراچی سے روہڑی اور روہڑی سے ملتان تک ٹرین مارچ شروع کیا،عوامی مسائل کےلیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ملک میں بدترین صورت حال ہے،حکومت کا ریلیف پیکج ان کےلیے بہتر ہوگا،ہمارے لیے کچھ نہیں،ہماری تحریک مزید آگے بڑھ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت عوام سے لیوی کی مد میں بھتہ وصول کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ درخواست کرتےہیں لانگ مارچ ملتوی کردی جائے،ہم اپنے احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے،کارکنان کا جذبہ دیکھ لیں، یہ رکنےوالے نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت حالات کا جو بھی کہے،ہم نہیں رکیں گے، دھرنے جاری رہیں گے،لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتےتک ملتوی کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے،اس طرح کی صورت حال کی حکومت خودذمہ دار ہے،ہمارا ایجنڈہ فساد یا جھگڑا نہیں عوام کا ریلیف ہے،وزیراعظم جلدی وطن واپس آئیں،ان کے ساتھ بات کریں گے۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وفاقی وزیر اطلاعات

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ وزیراعظم نے اگر ریلیف دیا تو ٹھیک ورنہ لانگ مارچ جاری رہےگا،ملتان میں ہمارا پڑاؤ ہے،ریلیف نہ ملنے کی صورت میں لانگ مارچ آگے بڑھے گا،ملاقات کریں گے اور بات بھی،لیکن لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

 

 

Back to top button