پی ٹی آئی کو اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت اسلام آباد کی امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں کو بھرپور طریقے سے روکے گی۔
عطا تارڑ نے کہاکہ آج تک پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کرتے نہیں دیکھا یہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کے ساتھ وہ ہوگا جو یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت احتجاجی منصوبے سے لاتعلق کیوں؟
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیاگیا کہ وہ امن و امان خراب کریں گی،پی ٹی آئی میں بات کریں تو کس سے کریں ؟ان کے ہاں انچارج اور فیصلہ ساز کون ہے؟
انہوں نےکہا کہ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں،پی ٹی آئی میں ان کی کوئی نہیں سنتا،یہ جو دو تین بندے کہتےہیں بات کرلیں،ان کے پلے ہےکیا؟ ان سے مذاکرات کا کوئی جواز اور فائدہ نہیں،ان کی زبان پر اعتبار نہیں ہے۔
