ٹرمپ کی کوریج پر پابندی: وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کے اعلان کےبعدوائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر’ ’ٹرمپ ٹی وی‘‘ کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا۔
وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنےوالا چینل لانچ کردیا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر،اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
وائٹ ہاؤس حکام کےمطابق ٹرمپ ٹی وی رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا،اس کی نشریات یوٹیوب اور وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگادی تھی جس کےبعد اب امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا۔
