اداکارہ زارانورعباس کاپولیس افسربننےکی خواہش کااظہار

اداکارہ زارا نور عباس کاکہناہے کہ خواہش ہے کہ ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی چڑھا دوں گی۔

فلم ’شیروز‘ تین کہانیوں کا مجموعہ ہے جس مین تین مختلف خواتین کی کہانی بیان کی گئی ہے، اس فلم کے ایک حصے ’گئیر اپ ‘ میں زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔سات سال بعد بڑے پردے پر واپس آنے والی اداکارہ زارا نور عباس فلم کے حوالے سے کافی پر امید ہیں اور ان دنوں ’شیروز‘ کے پروموشنز میں مصروف ہیں۔

ادکارہ نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ان کے کردار کا نام بھی سائرہ ہے، زارا نے کہا کہ وہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے میں ایک ایسی افسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی صلاحیتوں کو خاتون ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’مجھے پتا چلتا ہے کہ ایک بم ہے جو کہیں رکھا گیا ہے ، مجھے نہ صرف اس بم کو ڈسپوز کرنا ہے بلکہ اپنے آپ کو ثابت بھی کرنا ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں‘۔

Back to top button