شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی حصے کے موقع پر ریاست کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گرمجوشی سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش پر روشنی ڈالی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
