جرمنی میں ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

جرمنی میں امریکی فضائی اڈے کے قریب ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جرمنی کے سپانگڈاہلیم ائیر بیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوا جب کہ پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پائلٹ زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ حادثےکی وجہ  جاننےکے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق  یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب جرمنی میں واقع امریکی ائیربیس سےکچھ وقت قبل ہی 12 ایف16 طیارے مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

Back to top button