خزاں میں پتوں کی رنگت تبدیل کیوں ہو جاتی ہے؟

خزاں کی آمد کےساتھ ہی درختوں کےپتوں کی رنگت سبز نہیں رہتی بلکہ وہ شوخ زرد یا سرخ رنگ کےہوجاتے ہیں۔مگرایسا کیوں ہوتا ہے؟
سال کےبیشترمہینوں میں کلوروفل نامی کیمائی مرکب پتوں کوسورج کی روشنی توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
راجستھان میں گائے کو ’آوارہ‘ کہنے پر پابندی عائد
موسم خزاں میں درجہ حرارت گھٹ جاتاہے جبکہ دن کادورانیہ بھی کم ہو جاتا ہے جس کے باعث درختوں کو سورج کی کم روشنی ملتی ہےاور پتوں میں موجود کلوروفل مقدار گھٹ جاتی ہے۔
پتوں میں کلوروفل کی سطح گھٹ جاتی ہےتوان کی رنگت زرد، سرخ یا نارنجی ہو جاتی ہے۔عام طور پرخزاں میں پتوں کےایسےخوبصورت رنگ اس وقت دیکھنے میں آتےہیں جب دن روشن ہوتا ہےمگرموسم خشک اورٹھنڈاہوتاہے۔جن مقامات میں موسم ابرآلود رہتاہےیا گرم ہوتا ہےوہاں اس طرح پتوں کی رنگت تبدیل نہیں ہوتی۔
آسان الفاظ میں خزاں کےموسم میں سورج کی کم روشنی پتوں کی سبزرنگت کو بدلنے کا باعث بنتی ہے۔موسم بدلنےپردرخت پتوں اور شاخوں کےدرمیان ایک حفاظتی رکاوٹ بھی بناتےہیں اورزیادہ سے زیادہ غذائی اجزا اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مگرموسم سرما میں پتوں کےلیےاپناتحفظ کرنامشکل ہو جاتاہےاور وہ شاخ سےالگ ہو کرزمین پرگرجاتے ہیں۔