سعودی عرب کا حیرت انگیزجزیرہ عوام کیلئے کھل گیا

سعودی عرب کے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے کا پہلا جزیرہ عوام کیلئے کھول دیا گیا
سندالہ نامی جزیرے عوام کیلئے کھولاگیا
خیال رہے کہ نیوم شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی معیشت کو مختلف شعبوں میں پھیلانے کا منصوبہ ہے جس کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے لیے سعودی عرب کے دور دراز شمال مغربی علاقے میں 10 ہزار اسکوائر میل کا علاقہ مختص کیا گیا تھا۔500ارب ڈالرز کے نیوم منصوبے میں شامل سندالہ نامی جزیرے کو سب سے پہلے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
چینی شہری معذور والدہ کو کمر پر اٹھا کر سیر کو نکل پڑا
جزیرہ 200 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا
حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندالہ بحیرہ احمر میں نیوم کے داخلی دروازے کے طور پر کام کرے گا اور یورپی اور عرب ممالک کے شہری وہاں کشتیوں سے آسانی سے پہنچ سکیں گے۔نیوم کے چیف ایگزیکٹو نے ایک بیان میں کہا کہ نیوم کے افتتاحی مقام سے لوگوں کو پہلی جھلک دیکھنے کو ملے گی کہ مستقبل کے مقامات کیسے ہوں گے۔ بیان کے مطابق یہ جزیرہ 200 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں 2028 تک روزانہ 2400 مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔اس جزیرے کا ایک منفرد عنصر اس کا موسم ہے جو پورا سال خوشگوار رہتا ہے۔
سندالہ پرتعیش سہولیات فراہم کریگا
سندالہ بحیرہ احمر میں پرتعیش سہولیات فراہم کرنے والا سیاحتی مقام ہوگا جہاں 3 ریزورٹس، یاٹ کلب اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔
بیان میں بتایا گیا کہ 2 سال کی سخت محنت کے بعد سندالہ کو ایک خیال سے حقیقت میں بدلا گیا۔
نیوم کے چیف ایگزیکٹو نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ نیوم کے افتتاحی مقام سے لوگوں کو پہلی جھلک دیکھنے کو ملے گی کہ مستقبل کے مقامات کیسے خوبصورت ہوں گے۔ بیان کے مطابق یہ جزیرہ 200 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں 2028 تک روزانہ 2400 مہمانوں کی آمد متوقع ہے