یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بچوں کےلیے پورا گاؤں تعمیر کردیا

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بچوں کو غیر قانونی مزدوری سے بچانے کےلیے پورا گاؤں تعمیر کردیا۔

یوٹیوب کی دنیا میں بڑے اور غیر معمولی منصوبوں کے لیے مشہور مسٹر بیسٹ نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی، لیکن اس بار کسی چیلنج یا انعام کے باعث نہیں بلکہ افریقی ملک گھانا میں تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے پورا گاؤں بسا کر کیا ہے۔

جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے گھانا میں ’ابنا ڈکوا ولیج‘ کے نام سے یہ بستی تیار کی ہے، جس کا مقصد کوکوا کی غیر قانونی صنعت میں مزدوری کرنے والے بچوں کو اس ماحول سے نکال کر دوبارہ اسکول پہنچانا ہے۔ یوٹیوبر کے مطابق یہ اب تک کا ان کا سب سے بڑا انسانی خدمت کا منصوبہ ہے۔

Back to top button