گریپ فروٹ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے یا نہیں؟

اس موسم میں گریپ فروٹ عام ملتے ہیں اور کم کیلوریز والا یہ پھل صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث یہ پھل دل، مدافعتی نظام اور جسم کے دیگراعضا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
لاہور میں آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں
پھل کےمتعدد فوائد ثابت ہوچکے
تحقیقی رپورٹس میں اس پھل کےمتعدد فوائد ثابت ہوچکے ہیں اور اسے چند بہترین ترش پھلوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
گریپ فروٹ میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، خاص طور پر فائبر، 15 سے زیادہ وٹامنز اور منرلز اسے کھانے سے جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
طاقتور کیمیائی مرکبات بھی پھل میں موجود
آدھے گریپ فروٹ کو کھانے سے 52 کیلوریز، 13 گرام کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، 3 گرام فائبر، وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، فولیٹ، میگنیشم جیسے اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں۔اس سے ہٹ کر کئی طاقتور کیمیائی مرکبات بھی اس پھل میں موجود ہوتے ہیں۔گریپ فروٹ کو اکثر کھانے سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔اس میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس وٹامن کی اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات خلیات کو نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرسز سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی کے زیادہ استعمال سے لوگوں کو موسمی نزلہ زکام سے جلد نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔
اسی طرح گریپ فروٹ میں موجود دیگر وٹامنز اور منرلز سے بھی مدافتی نظام کو فائدہ ہوتا ہے، جیسے وٹامن اے سے جسمانی ورم میں کمی آتی ہے اور متعدد متعدی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔گریپ فروٹ کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
