عالمی ادارہ صحت کایورپ میں پولیو پھیلنےکاخدشہ

عالمی ادارہ صحت نےخدشہ ظاہرکیاہےکہ یورپین یونین کےرکن ممالک میں پولیو وائرس دوبارہ سراٹھاسکتاہےاوریورپین یونین کاپولیو فری اسٹیٹس ختم ہوسکتا ہے۔

یورپین یونین کےرکن ممالک میں پولیوکی تشخیص

عالمی ادارہ صحت نے24اکتوبر کوعالمی یوم تحفظ پولیوکےموقع پرجاری کردہ اپنی رپورٹ میں یورپین یونین کےرکن ممالک میں پولیوکی تشخیص اوراس سے بچاؤ کےلیےاٹھائے گئےانتظامات پراظہارتشویش کیا۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ

عالمی ادارہ صحت کےمطابق اگرچہ2023 کی رپورٹ کے مطابق یورپین یونین کے ارکان ممالک میں کہیں بھی پولیو وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی، تاہم خطے میں مذکورہ وائرس سےتحفظ کےاقدامات سست روی کا شکار ہیں۔

 ورزش سے بھی ذیابیطس سے نجات مل سکتی ہے،ماہرین

یورپ میں دوبارہ پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ

ڈبلیو ایچ او نے یورپین یونین کے ارکان ممالک میں دوبارہ پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتےہوئےپولیو وائرس کےنمونوں کی تشخیص اوراس سے بچائو کے سخت اقدامات اٹھانے کامطالبہ بھی کیا۔

 رکن ممالک میں پولیو کےدوبارہ پھیلنے کے امکانات

عالمی ادارہ صحت کےمطابق خصوصی طور پر یورپین یونین کے 6 رکن ممالک میں پولیو کےدوبارہ پھیلنے کے امکانات ہیں،مذکورہ ممالک خطرے سے دوچار ہیں۔

ڈبلیو ایچ اوکےمطابق آسٹریا، بیلجیم اور رومانیہ سمیت یورپین یونین کے6 ممالک میں پولیوکےدوبارہ پھیلنے کا سخت خدشہ ہے،اس لیےوہاں تحفظ کے اقدامات سخت کیے جائیں۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے فلسطین،اسرائیل اوردیگر جنگ زدہ ممالک میں بھی پولیو کےمزیدپھیلنےکاامکان بھی ظاہر کیا۔

Back to top button