محمد رضوان کو ٹی20اور ون ڈےکا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محسن نقوی سے محمدرضوان کی ملاقات

محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے محمدرضوان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈےکا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محمدرضوان کو کپتان بنانےکی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی محمدرضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی

ذرائع کے مطابق پی سی بی سلیکٹرز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال اسکواڈ کل فائنل کرلیا تھا اور دورہ آسٹریلیا کےلیے چیمپئنز ون ڈےکپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا گیا۔

Back to top button