لاہور میں آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور میں آلودگی میں اضافے کے باعث آنکھ ،ناک اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔

طبی ماہرین نے لاہور کے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

چہرے کو بار بار دھوئیں،ماہرین

ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زیادہ پیئیں اور چہرے کو بار بار دھوئیں۔

ٹریفک پولیس کا ہدایت نامہ بھی جاری

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل اور گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ لاہور کی فضا آج انتہائی مضر صحت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کایورپ میں پولیو پھیلنےکاخدشہ

لاہورمیں آلودگی کی شرح 700پروٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 700 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہریوں کی صحت کے لیے خطرے کی حد انتہائی اوپر چلی گئی ہے۔

بارش نہ ہونے سے آلودگی میں اضافے کا خدشہ

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے شہر میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔

سموگ کاذمہ داربھارت قرار

محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق غیر معمولی اے کیو آئی کا سبب امرتسر بھارت سے چلنے والی سموگ زدہ ہوا ہے، 7 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی یہ آلودہ ہوا دہلی سے لے کر چندی گڑھ اور پھر امرتسر سے لاہور میں داخل ہوئی۔

سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور کا اے کیو آئی حساس اورکمزور افراد کے لیے مضرصحت ہے۔

سموگ زدہ ہوا کے دباؤ سےآلودگی بڑھی

بھارت میں امرتسر سے چلنے والی سموگ زدہ ہوا کے دباؤ کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے‘۔سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجا جہانگیر انور نے کہا کہ یہ غیرمعمولی اےکیو آئی ہے، ہمارے سیٹلائٹ اور موسمیاتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق اس وقت ہوا 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے۔

Back to top button