انقرہ میں حساس دفاعی ادارےپردہشتگرد حملہ، 4افراد جاں بحق
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارےپردہشتگردوں نےحملہ کیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ13زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ دہشتگرد حملہ خاتون سمیت3 مسلح افرادنے کیا، حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کویرغمال بنالیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز نے2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرکش ایرواسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کےاحاطے میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اس علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ
عرب میڈیا کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی۔ حملہ آوروں میں ایک خاتون کےبھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سربراہ نیٹو مارک روٹ نےانقرہ میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہےاور کہ ہے کہ اپنے اتحادی ترکیہ کےساتھ کھڑے ہیں۔
نیٹو سربراہ کا کہنا ہےکہ ترکیہ میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔