فواد خان کراچی کی مافیا پربننے والی فلم میں کاسٹ

اداکارفواد خان کو کراچی کی مافیا اور نیوز روم کی سیاست پر بننے والی فلموں میں کاسٹ کرلیاگیا۔

فواد خان کےمداحوں کےحوالے سےخوشخبری ہے کہ اداکارجلد ہی بڑےپردے پر ایکشن اور تھرلرمیں دکھائی دیں گے۔

امریکا میں ہونے والے جنوبی ایشیائی فلم فیسٹیول ”تصویر فیسٹیول“ کی تقریبات کے دوران فواد خان کو دونوں فلموں میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

فلم فیسٹیول میں ہونےوالی تقریب کے دوران معلومات دی گئی کہ نیوز روم کی سیاست، بھاگ دوڑاورمیڈیا انڈسٹری کی جنگ پربننےوالی فلم ’بہائنڈدی سین‘ میں فواد خان مرکزی کردارمیں دکھائی دیں گے۔

فلم کی ہدایات مہرین جبار،سرمد کھوسٹ اور محمد علی نقوی دیں گے جب کہ اسے بلال سمیع، رضا نمازی اورسوری گوپالن نے پروڈیوس کریں گے۔

فواد خان ایک اورکرائم تھرلرفلم ’دی پرزنر‘میں بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

بالی وڈ نےلیجنڈ گلوکارہ ریشما کا گاناچوری کرلیا

’دی پرزنر‘ کی کہانی کراچی کی سیاست، مافیا،جرائم اور شہر پرحکمرانی کے خواب دیکھنے کے گرد گھومتی ہے اور اس میں1990 کا دور دکھایا جائے گا۔

فلم میں فوادخان پولیس افسرکے روپ میں دکھائی دیں گےجو کہ کراچی کی مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کومزہ چکھاتےدکھائی دیں گے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ فواد خان کی دونوں فلمیں کب تک ریلیز ہوں گی، تاہم امکان ہے کہ انہیں 2025 اور 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔

Back to top button