بالی وڈ نےلیجنڈ گلوکارہ ریشما کا گاناچوری کرلیا
بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کوچرانےکارواج کافی پراناہےاوراب بھارتی انڈسٹری نے ایک اورمشہورپاکستانی گاناچوری کرلیاجس پرپاکستانی شوبزاسٹارناراض نظر آتے ہیں۔
بالی وڈ فلم ‘دو پٹی’ کا ٹیلرمنظرعام پرآگیاہے جس میں سینئراداکارہ کاجول کےساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن ڈبل رول کرتی نظرآئی ہیں جبکہ اس فلم میں اداکار شہیرشیخ بھی اپنی اداکاری کےجوہر دکھائیں گے۔
اس فلم کو رواں ماہ کی25تاریخ کو نیٹ فلیکس پرریلیز کیا جائے گا تاہم اس فلم کا ایک گانا’اکھیاں نو رہن دے’خوب وائرل ہورہاہےجو کہ پاکستانی گاناہے۔
بالی وڈ انڈسٹری نےاپنی روایت کوبرقراررکھتےہوئےپاکستانی گانے کوچوری کیا،یہ گانا پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کاہےجنہوں نے اپنی البم ریشماں کیلئے1975 میں گایا تھا۔
معروف گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
دوسری جانب پاکستانی گاناچوری کرنےپراداکارعدنان صدیقی نے بالی وڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر تنقید کرتےہوئےکہا کہ ایک کلاسک گانےکےساتھ برا سلوک کیا گیا، گلوکارہ ریشما جی اور ان کی چھوڑےجانےوالی میراث کی عزت کرنی چاہیے۔اس سے قبل گلوکارہ ریشما بھارت کیلئے ‘لمبی جدائی’ گانا بھی گا چکی ہیں جو دونوں ملکوں میں کافی پسند کیا گیا تھا۔