معروف گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
شہرہ آفاق برطانوی گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنےآگئی جس میں ان کی موت کی وجہ بھی پتا چل گئی ہے۔
معروف بینڈون ڈائریکشن کے سابق رکن31سالہ گلوکار لیام پین کی16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کےدارالحکومت بیونس آئرس کےہوٹل کی تیسری منزل سےگِرکر موت ہوئی تھی۔
بیونس آئرس کی پولیس کابتانا تھا انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدیدمنشیات اورشراب کےنشےمیں ہے،جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کےصحن میں زوردارآوازسنائی دی گئی جس کےبعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔
اپنےپسندیدہ گلوکارکی موت پر مداح رنجیدہ تھےجب کہ کئی مداحوں نےارجنٹینا کےہوٹل کےباہر(جس میں گلوکار کی موت ہوئی)انہیں شاندارخراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
فلم”منابھائی“ کاتیسراسیکوئل بنانےکی تیاریاں
اب پوسٹمارٹم رپورٹ کےمطابق لیام پین کی موت ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی، بتایا جارہا ہےکہ31 سالہ گلوکار کو اندرونی اور بیرونی کئی قسم کی چوٹیں آئی تھیں جو ان کی موت کا سبب بنیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرتےوقت لیام بےہوشی کی حالت میں تھے اور اس وقت ان کے کمرےمیں دوخواتین موجود تھیں۔