سمندرنیلی روشنی سےجگمگاتےکیوں نظر آتےہیں؟

سمندرنیلی روشنی سےجگمگاتےکیوں نظر آتےہیں؟ساحل پر نظر آنے والی اس نیلی روشنی کو بائیولومینیسینس کہا جاتا ہے اور یہ بہت زیادہ غیرمعمولی عمل نہیں کیونکہ دنیا کےاکثر حصوں میں ایسا ہوتا ہے۔

بھارتی شہرچنئی میں ساحل سمندر میں مسحور کن قدرتی نظارےنےلوگوں کو اپنی جانب کھینچ لیا۔

چنئی کے ساحل نیلی روشنی سےمنور نظر آئے جس کو دیکھنے کے لیے لوگوں نے وہاں کا رخ کیا۔

بائیولومینیسینس کا عمل مخصوص بحری جانداروں کےنتیجے میں ہوتا ہے، خاص طور پر مائیکرو اسکوپک جاندار اس حوالےسےاہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ ننھے جاندار لہروں کی حرکت یا سمندری پانی میں آنےوالی دیگر تبدیلیوں پر جسم کےاندرہونےوالے ایک کیمیائی ردعمل کے باعث روشنی خارج کرتے ہیں۔

اس کےنتیجے میں سبزی مائل نیلی روشنی سےسمندری لہریں جگمگانے لگتی ہیں۔

ماہرین کےمطابق بحری جاندار بائیولومینیسینس کو مختلف مقاصد بشمول شکاریوں سے تحفظ یا دیگر ساتھیوں سے رابطے کے لیے استعمال کرتےہیں۔

گھروں میں گھُس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار

اگرچہ یہ نیلی روشنی دیکھنے والوں کو دنگ کردیتی ہےمگر اس سےسمندر کے ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کا عندیہ بھی ملتا ہے۔

چنئی میں حالیہ شدید بارشوں نےممکنہ طور پر بائیولومینیسینس میں کردار ادا کیا۔ساحلی پانیوں میں غذائی اجزا کی بھرمار اور سمندری سطح کے درجہ حرارت میں کمی سے ان جانداروں کی نشوونما بڑھی۔

Back to top button