گھروں میں گھُس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار
شمالی یونان میں ایک جج نےایک ایسےشخص کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے جو اپنے پڑوسیوں کے گھر میں گھُس کر ان کے جوتے سونگھتا تھا جس سے مکین پریشان تھے۔
یونانی شخص نے تھیسالونیکی میں ایک عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے رویے کی وضاحت کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سےاسے بڑی شرمندگی ہے۔
پکڑے جانے والے شخص نے کہا کہ اس کا قانون توڑنےیا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھاجبکہ پڑوسیوں نےبھی گواہی دی کہ اس نے اپنی ان حرکتوں کےدوران کبھی بھی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔
شہری کو8اکتوبر کو صبح صادق سے پہلےتھیسالونیکی سے تقریباً 15 کلومیٹر کےفاصلے پر چھوٹے قصبے سنڈوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
کیا آپ جانتے ہیں لفٹ میں شیشے کیوں لگے ہوتے ہیں؟
پولیس کو اس وقت بلایا گیا جب ایک پڑوسی نےشہری کو صحن میں اپنی فیملی کےجوتےسونگتے ہوئے پایا۔