مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ مقابلے،پاکستان نےبھارت کو ہرادیا
پاکستان اور بھار ت کے درمیان ہونے والا انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کا میلہ پاکستانی فائٹرز نے لوٹ لیا۔
فیدر ویٹ کیٹگری میں پاکستانی فائٹر محموش رضا نے بھارتی فائٹر روی ساؤ کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایونٹ کی بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ ہودا کو ہرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل ٹاپ 10پرپہنچ گئے
دیگر فائٹس میں بھی پاکستانی فائٹرز چھائے رہے، پاکستان کے اعجاز احمد نے بھارتی فائٹر انکیت گجر، مجاہد بیگ نےراج ویر کو شکست دی جبکہ پاکستان کے مصعب آصف نے افغانستان کے واحد احمدی کو مات دی۔
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کے دوران 2 فائٹ افغانستان کے فائٹرز کے نام رہی، افغانستان کے سمیر نصرت اور ایمل صدیقی کامیاب قرار پائے۔