برطانوی وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

برطانیہ وزیراعظم سرکیئر سٹارمر نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور برطانوی وزیراعظم سرکیئر سٹارمر نے عالمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،برطانوی وزیراعظم نے قطر پر ایرانی حملوں کی مذمت بھی کی۔
قطری دیوان کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے سلامتی و استحکام یقینی بنانے کےلیے قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ ، جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم سرکیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ابوظہبی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
