پی آئی اے کے برطرف ملازمین خودکشیاں کرنے لگے

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جعلی ڈگری اور معمولی غلطیاں کرنے والے ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔ پی آئی اے کے سی ای او کی جانب سے بنائی جانیوالی ریویو کمیٹی برطرف ہونے والے ملازمین کے لیے کچھ کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی ۔ اس صورت حال کے باعث ملازمین سخت پریشانی اور مایوسی کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے۔
ریکارڈ میں معمولی غلطیوں سے لے کر جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے ساتھ ایسا سفاکانہ رویہ اختیار کیا گیا کہ ملازمین مایوسی کے دلدل میں ڈوبتے چلے گئے ۔ سی ای او کے احکامات کے برخلاف ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی. پی آئی انتظامیہ کے اس عمل سے دل برداشتہ ہو کر پہلے پی آئی اے سٹور کے ایک برطرف ملازم اپنے معاشی مسائل اور گھر یلو حالات سے تنگ آ گئے اوردل کے دورے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے۔ جس کے بعد شعبہ فلائٹ سروس کی نوجوان برطرف فضائی میزبان سیدہ مناہل حسین ریویو کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار نہ کرسکیں اور اپنے مالی حالات اور پی آئی اے انتظامیہ کی بنائی جانے والی کمیٹی کے تاخیری حربوں سے تنگ آکر خودکشی کر ڈالی اور اس وقت زندگی و موت کی کشمکش میں قریبی اسپتال میں داخل ہیں۔
WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.49.57 AM
WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.49.56 AM 1
WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.50.00 AM
پی آئی انتظامیہ اور اسکی کمیٹی کب اپنا کام کب شروع کرے گی یہ کسی کو علم نہیں مگر انصاف کے منتظر ملازمین کی ایسی ہی خبریں ہمیں اور آپ کو سننے میں ملیں گی۔
ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پی آئی اے کے ملازمین نہ عدالتوں سے انصاف پا سکے اور نہ پی آئی انتظامیہ کی طرف سے اپنے ان ملازمین کی داد رسی کی جا سکی ۔ عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لیئے جانے کے بعد پی آئی اے کے ملازمین کی ڈگریوں کے نام پر جس طرح معاشی قتل عام کیا گیا اور کیا جا رہا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ہے ۔ پی آئی اے کے سی ای او کی طرف سے بنائی گئی ریویو کمیٹی کا مقصد یہی تھا کہ جعلی ڈگری کے حامل ملازمین یا جو ملازمین غلطی کےمرتکب پائے گئے ایسے ملازمین کا معاشی قتل یعنی اسے بے روزگار کرنےیا اس کے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچانے کے لیئے چھوٹی موٹی سزائیں ان کے لیئے تجویز کرکے انکو دربدر ہونے سے بچا لیا جائے مگر ایسا نہ ہو سکا ۔
WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.49.56 AM

WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.49.58 AM

WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.50.00 AM

WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.49.59 AM

WhatsApp Image 2019 09 08 at 10.49.59 AM 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button