کیا زیادہ چاول کھانا موٹاپے کا سبب ہے؟

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ چاول بذات خود موٹاپے کا بڑا سبب نہیں ہیں، لیکن یہ بات اہم ہے کہ چاول کس طرح اور کتنی مقدار میں کھائے جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ  چاول کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، اور اگر انہیں زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ جسم میں اضافی کیلوریز فراہم کر سکتے ہیں، جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہیں۔چاول کی اقسام بھی مختلف ہوتی ہیں، جیسے کہ سفید چاول اور بھورے چاول۔ بھورے چاول میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کے عمل کو سست کرتا ہے اور زیادہ دیر تک پیٹ بھرا محسوس ہوتا ہے۔ سفید چاول کے مقابلے میں بھورے چاول کا استعمال موٹاپے کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔چاول کو کھانے کے طریقے اور مجموعی غذائی عادات بھی اہمیت رکھتی ہیں۔

کھانے میں استعمال ہونیوالی ”ہلدی“صحت کیلئے بھی فائدہ مند قرار

اگر چاول کے ساتھ چکنائی یا شکر زیادہ مقدار میں شامل کی جائے یا دیگر غیر صحت بخش غذاؤں کے ساتھ کھائے جائیں تو یہ موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں۔اس لیے چاول کا استعمال معتدل مقدار میں کریں اور اسے متوازن غذائی پلان کا حصہ بنائیں تاکہ موٹاپے سے بچا جا سکے۔

Back to top button