لاکھوں عازمین میدان عرفات میں موجود، شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا

مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا۔ دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج اس وقت میدان عرفات میں موجود ہیں ،
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہءِ حج دیتے ہوئے کہی۔
پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج
خطبہءِ حج میں انہوں ںے کہا کہ اللہ متقی لوگوں کو فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے، قیامت کے دن انہیں دکھ نہ پہنچے گا، جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں اسے گمان بھی نہیں ہوگا، جو متقی ہوگا اللہ اس کے گناہ معاف کرکے اس کا اجر بڑھا دے گا۔ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے فرمایاا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا مالک و قادر، قرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ملتی ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کئی مقامات پر نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے، قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اے لوگوں نماز کو قائم کرو، اللہ تعالیٰ نماز پڑھنے والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے۔ خطبہءِ حج دیتے ہئے شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے مسلمانوں پر زور دیا کہ فحش کاموں کو چھوڑ دو حیا کو لازم پکڑو، اللہ تعالیٰ نے شراب، جوئے اور شرکیہ امور کو حرام کردیا ہے، شراب اور جوئے کے نزدیک نہ ہوجاؤ، شراب پینے والے کے تمام اعمال ضائع کردیئے جاتے ہیں۔ سب سے اچھا وہ انسان ہے جو بیوی بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا ہے، انسان کو بدگمانی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، کسی مسلمان کو اپنے بھائی کی غیبت نہیں کرنی چاہیے، جب تم مردہ بھائی کا گوشت کھانے کو پسند نہیں کرتے تو تمہیں غیبت بھی نہیں کرنی چاہیے۔
