’’ڈاکٹر شائستہ کے عمرہ کرنے سے متعلق حیران کن انکشافات‘‘
معروف اینکر شائستہ لودھی نے اپنے پہلے عمرے کے سفر کے تجربات سے متعلق حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا پہلی بار عمرہ پر جانا ایک معجزہ تھا۔حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور بتایا کہ عمرے پر جانے کے لیے انہوں نے کوئی باقاعدہ پلاننگ نہیں کی تھی، ایک دن وہ گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کے ایک جاننے والے (حاجی صاحب) کی کال آئی جنہوں نے انہیں اپنے آفس آنے کا کہا۔انہوں نے بتایا کہ ’حاجی صاحب نے مجھے بتایا کہ ان کے پاس میری ایک امانت ہے، پھر انہوں نے مجھے وہ کپڑا دیا جس سے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا تھا، تھوڑی دیر بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ عمرے پر جائیں گی؟شائستہ لودھی نے بتایا کہ انہوں نے فوراً ہاں میں جواب دیا جس کے بعد حاجی صاحب نے ان سے پاسپورٹس بھجوانے کا کہا۔ شائستہ نے کہا کہ انہوں نے گھر جاتے ہی اپنے بچوں اور والدین کے پاسپورٹس انہیں بھجوا دیئے، شام کو حاجی صاحب نے فون پر بتایا کہ ویزا لگ گیا ہے اور اس کے 2 دن بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کے لیے روانہ ہوگئیں۔میزبان نے بتایا کہ عمرے سے واپسی پر وہ اپنے عزیز و اقارب کے لیے کچھ نہ کچھ لے کر آئیں، جب وہ ایئر پورٹ پر پہنچی تو انہیں خیال آیا کہ انہوں نے اپنے لیے تو کچھ بھی نہیں لیا جب میں گھر پہنچی تو حاجی صاحب کا فون آیا کہ ان کے پاس میرے لیے ایک تحفہ رکھا ہے۔ جب میں ان کے پاس گئی تو انہوں نے غلاف کعبہ کے دھاگوں سے بنی تسبیح میرے حوالے کر دی۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کس کس ذرائع سے نوازتا ہے اس کا آپ کو پتہ نہیں ہوتا، جو بھی ہوتا ہے اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے، یہ ایک بابرکت سفر تھا جس نے ان کے ایمان کو مضبوط کیا، وہ اس سفر کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔