اسرائیل کالبنان میں ڈرون حملہ،59افرادشہید

لبنان کے جنوبی صوبےنبطیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید 2 طبی معاونین ،12رضا کاروں سمیت59 افراد شہید جبکہ 182زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نےبتایا کہ بیروت کےجنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں2 مزید طبی معاونین شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس سے قبل ایک اسرائیلی ڈرون کےلبنان کےصوبے نبطیہ میں کام کےدوران ایک سول ڈیفنس ٹیم کو نشانہ بنانے کےحوالے سےرپورٹ کیا گیا تھا۔
لبنان کی وزرات صحت کےحالیہ بیان کے مطابق حملےمیں کم از کم ایک طبی معاون شہیدجبکہ دیگر4زخمی اور2 لاپتا ہوگئے۔
وزارت صحت نےبتایا کہ جنوبی لبنان کے ساحلی شہر ٹائر میں صبح کے وقت ایک الگ اسرائیلی حملےکےنتیجے میں ایک اور طبی معاون کو شہید کیا گیا، انہیں اسرائیلی فورسز نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک زخمی شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو کے کام میں مصروف تھے۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزارت صحت نےبیان جاری کیا جس میں ریسکیو کے دوران طبی عملے پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔
اسرائیلی ڈرون نےٹائرشہر کے شمالی داخلی راستے پر ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا، ایجنسی نے مزید تفصیلات کے بغیر حملے میں لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
اسرائیل کی جانب سے کیے گئے نئےحملوں میں بیروت کے شمالی علاقوں جس میں جاموس اور خیام شامل ہیں ان کو نشانہ بنایا گیا۔
صہیونی فورسزنے دوپہر کے وقت لبنانی دارالحکومت کےجنوبی مضافاتی علاقوں کو ایک نئےفضائی حملے میں نشانہ بنایا۔اسرائیلی فضائیہ جنوبی بیروت پرمستقل حملوں میں حزب اللہ کی تنصیبات کونشانہ بنانےکادعویٰ کررہی ہے۔
7اکتوبر2023کےبعد حماس کے ساتھ تنازع شروع ہونےکےبعد سےاسرائیلی جارحیت کےنتیجےمیں لبنان میں کم از کم 3ہزار445 افراد شہید اور14 ہزار599 زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہےکہ اسرائیل کی جارحیت کی انتہا ہوچکی ،فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی حملے شروع کردیئے ہیں۔
