لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپیں ، اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتیں

بیروت:لبنان میں حزب اللہ کےساتھ جاری لڑائی میں گزشتہ روز مزید 6 اسرائیلی فوجی مارےگئے۔

 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ایک کیپٹن سمیت 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

 

خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی سرحدی علاقوں میں جاری کارروائیوں میں مزید توسیع کرنے کےاعلان کے بعد یہ اسرائیلی فوج کا پہلا بڑا جانی نقصان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بڑی تبدیلی

اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی ایک سرحدی گاؤں میں واقع عمارت میں کارروائی کےدوران حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونےوالی جھڑپ میں ہلاک ہوئے اور ہلاک ہونےوالے تمام اسرائیلی فوجیوں کا تعلق گولانی بریگیڈ سے تھا۔

 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیل کی جانب سےلبنان میں زمینی کارروائی کےآغاز کے بعد سےاب تک 47 اسرائیلی فوجی ہلاک گئے ہیں ۔

Back to top button