وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ایک اور دعوت

 

 

 

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے سیاسی معاملات کے حل کےلیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی،جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران حکومتی نمائندوں نے پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتےہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی تجویز کردہ جگہ پر بھی بات چیت کی جاسکتی ہے۔

سندھ اسمبلی نے ہمیشہ نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کی ہے: مراد علی شاہ

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اس موقع پر کہاکہ مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں،مذاکرات کے حوالے سے بال پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دعوت کا ابھی تک جواب نہیں آیا،توقع ہےکہ پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت کو سنجیدہ لےگی۔

Back to top button