ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

 

 

 

ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت9688 روپےبڑھ کر  3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 35سینٹس کے اضافے سے 61 ڈالر 80 سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 35 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 659 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 709 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Back to top button