عمران خان کے بیٹوں کا والد کی صحت پر اظہار تشویش

عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا کہنا ہےکہ انہیں اپنے والد کی صحت پر شدید تشویش ہے،پاکستانی حکام انہیں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر قاسم خان اور سلیمان خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہاکہ ہمارے پاس ان کی کوئی تازہ معلومات نہیں کیوں کہ گزشتہ سات ماہ سے ان کے اہلِ خانہ، ڈاکٹروں اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
قاسم اور سلیمان نے کہاکہ جب بھی وہ میڈیا سے بات کرتےہیں، پاکستانی حکام ان کےلیے والد سے ملاقات مزید مشکل بنادیتے ہیں،ویزوں میں تاخیر کی جاتی ہے یا دیگر انتظامی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان جانا چاہتےہیں اور کوشش کررہے ہیں، تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔ایسی کوئی وجہ نہیں کہ ہمیں ویزا نہ دیاجائے۔
قاسم اور سلیمان کا کہنا تھا کہ ان کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہوچکی ہے اور ان کی تجدید نہیں کی گئی۔ویزے کے بغیر ہم پاکستان نہیں جاسکتے۔ہمارے ویزے کی منظوری میں کوئی منطقی رکاوٹ نہیں، لیکن فیصلہ کرنےوالے لوگوں نے جان بوجھ کر معاملہ ایسا بنادیا ہے کہ ہمیں ویزا نہ ملے۔
قاسم اور سلیمان نے کہا کہ ہمارا والد کے ساتھ آخری مرتبہ فون پر رابطہ مارچ میں ہوا تھا۔فون پر کم از کم دو ہفتوں میں بات کرانی چاہئے۔
آزاد کشمیر انتخابات پر بھارتی بیانات بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ
قاسم اور سلیمان نے کہا کہ والد کی کرپشن کے حوالے سننا انتہائی مایوس کن بات ہے۔ہم نے بچپن سے ہمیشہ یہی سنا ہےکہ بدعنوانی کتنی زہریلی چیز ہوتی ہے اور یہ کسی بھی ملک کو کس طرح تباہ کرسکتی ہے۔ پاکستان میں بھی انہوں نے یہی دیکھا۔جب وہ انگلینڈ آئے تو انہیں یہ موقع ملاکہ وہ یہاں کے نظام اور فرق کو دیکھ سکیں اور سمجھ سکیں کہ پاکستان کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت وہ واپس پاکستان گئے اور سیاست میں قدم رکھا۔جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے،وہ مسلسل بدعنوانی کےخلاف آواز بلند کرتے آئے ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ ہم نے نہ صرف انہیں بدعنوانی کےخلاف بات کرتےدیکھا بلکہ اس پر عمل کرتےہوئے بھی دیکھا ہے۔اگر وہ بند دروازوں کے پیچھے اپنے 5 اور 7 سال کے بچوں کو بھی بدعنوانی کے نقصانات کے بارے میں سمجھاتےرہے ہیں،تو آج انہی پر بدعنوانی کے الزامات لگتےدیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔
