آزاد کشمیر انتخابات پر بھارتی بیانات بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

 

 

 

پاکستان نے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق الزامات اور بیانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ بھارت کو آزاد کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی و قانونی حق نہیں۔ آزاد کشمیر انتخابات شفاف انداز میں جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش کی حالیہ اندرونی پیش رفت سے آگاہ ہے،پاکستان بنگلا دیش کی حالیہ اندرونی پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کرےگا، پاکستان دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بھارت سے دیاگیا بیان بھارت اور بنگلادیش کا باہمی معاملہ ہے۔بنگلادیشی عوام اپنے معاملات آزادانہ طور پر حل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بنگلادیش کی خود مختاری اور عوام کے آزادانہ فیصلوں کا احترام کرتا ہے، بنگلادیش کے ساتھ ترقی اور باہمی تعاون جاری رکھنے کےلیے پرعزم ہیں۔

 

سلامتی کونسل: افغانستان دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، پاکستان

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہاکہ وزیر اعظم 6 سے 8 اگست کے دوران سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطی کے معاملات بحال کرنےمیں سفارتی کردار ادا کر رہا ہے،عمان اس تمام تر صورت حال میں اپنا بہتر کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان عمان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہاکہ آزادکشمیر انتخابات پر بھارتی بیانات بےبنیاد ہیں، آزادکشمیر انتخابات شفاف انداز میں جاری ہیں،بھارت کے پاس ایسے بیانات کا کوئی اخلاقی جواز نہیں،بھارت آزادکشمیر میں اموات کی غلط معلومات پھیلاکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

 

Back to top button