جوز بٹلر نے کیرون پولارڈ کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جوز بٹلر نے یہ اعزاز دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں حاصل کیا، جہاں انہوں نے 6 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مانچسٹر سپر جائنٹس کو مسلسل تین شکستوں کے بعد اہم فتح دلائی۔

انہوں نے مارکو جینسن کی گیند پر اپنا پہلا چھکا لگا کر کیرون پولارڈ کے 14 ہزار 803 ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ عبور کیا اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل، جو ’’یونیورس باس‘‘ کے نام سے مشہور ہیں، 455 اننگز میں 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ تاہم وہ ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کیرون پولارڈ آئندہ شروع ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے، جہاں ان کے پاس دوبارہ سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کے میچز کے اعداد و شمار بھی مجموعی ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ کا حصہ شمار کیے جاتے ہیں، اسی لیے بٹلر کا یہ کارنامہ ان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں شامل کیا گیا ہے۔

 

حکومت نے غیر ملکی صحافیوں پر سخت پابندیاں کیوں لگائیں؟

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بننا ان کے لیے اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔

Back to top button