امریکا کے پاس جدید اسلحے کے وافر ذخائر موجود ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس جدید ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور ملک میں دفاعی سازوسامان کی پیداوار میں بھی تیزی سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دفاعی کمپنیاں امریکی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد میں اسلحہ سازی کے کارخانے قائم کر رہی ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی اسلحہ ذخائر میں کمی سے متعلق معلومات افشا کرنے والے افراد ’’غدار‘‘ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایسی معلومات لیک کرنے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف طویل مدت کی قید کی سزاؤں کا مطالبہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا دوسری جنگ عظیم کے بعد کے سب سے بڑے فوجی حملے کی تیاری کر رہا تھا کہ اسی دوران ایرانی حکام نے رابطہ کیا اور مذاکرات کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، تاہم واشنگٹن کے بنیادی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کے بقول، وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
حکومت کے باوجود PTIپشاور میں بھی بڑا سیاسی شو کرنے میں ناکام
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھولنے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔
