وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 ملتوی،پی ایم ڈی سی نے نیا شیڈول جاری کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026 کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے امتحان کو اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم،محفوظ،شفاف اور امیدواروں کےلیے آسان بنانے کے مقصد سے کیاگیا ہے،امتحان 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔
اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط،ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے،تاہم اگر آئندہ کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق الگ سے باضابطہ اطلاع دی جائےگی۔
پی ایم ڈی سی نے تمام امیدواروں، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی ہےکہ وہ تازہ ترین معلومات،ہدایات اور اعلانات کےلیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج جاری کر دیے
پی ایم ڈی سی نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث ہونےوالی ممکنہ پریشانی پر اظہار افسوس کرتےہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا ہے۔
