پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج جاری کر دیے

پنجاب کے تمام 9 بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا کے تعلیمی بورڈز نے ایک ہی وقت میں نتائج جاری کیے۔

طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ یا ایس ایم ایس سروس کے ذریعے دسویں جماعت کے امتحانی نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور بورڈ نے طلبہ کی رہنمائی اور سہولت کے لیے BISE Lahore AI Chatbot متعارف کرا دیا ہے، جو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے معلومات اور خدمات کی فراہمی کو مزید آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

نئے صوبوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا؟

بورڈ حکام کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ، عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو جدید، مؤثر اور آسان تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

Back to top button