منشیات کی لت نے نوجوانوں میں اموات کی شرح بڑھا دی

معاشرے میں بگاڑ،بےروزگاری نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال نے شرح اموات  میں مزید اضافہ کر دیا۔

 امریکا میں ہونیوالی تحقیق  کے مطابق منشیات کی زیادہ مقدار اور خراب صحت کی وجہ سے نوجوان بالغ افراد توقع سے زیادہ شرح پر جلد مر رہے ہیں۔25 سے 44 سال کے بالغ افراد میں جلد موت کی شرح 2011 سے پہلے کے مقابلے 2023 میں 70 فیصد زیادہ تھی۔

یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں سوشیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، الزبتھ رگلی نے کہا کہ کورونا سے پہلے کی سطح کی بنیاد پر جلد اموات توقع سے زیادہ رہیں۔یہ اموات کورونا سے پہلے ہی 25 سے 44 سال کی عمر کے بالغوں میں شروع ہوگئی تھیں جو 2019 میں توقع سے تقریباً 35 فیصد زیادہ تھں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ وبائی مرض کے دوران، 2019 کے مقابلے میں نوجوان بالغوں میں یہ اموات تقریباً تین گنا بڑھ گئیں۔نوجوان بالغوں میں شرح اموات تو کم ہو گیا تھا لیکن جلد اموات کی شرح توقع سے 70 فیصد زیادہ بڑھ گئیں۔

Back to top button