نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ ، جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف

 

 

 

نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام برینڈسن کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام برینڈسن نے دیرپا امن کےلیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن کےلیے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ایران نے امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

دونوں ممالک نے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Back to top button