مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ،شدت 4.3 ریکارڈ

ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔زلزلےکی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب صبح 10بج کر 26 منٹ پر بلوچستان میں اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 68 کلومیٹر دور سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔