تیزی سے کھانا کھاناموٹاپےکاسبب بن سکتاہے،ماہرین

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اگر آپ جلد بازی میں نوالے اچھی طرح چبائے بغیر نگلنے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ یہ عادت صحت کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ موٹاپے کا سبب بھی ہے۔
اگر آپ کسی ایسی جگہ پر کھانا کھا رہے ہیں جہاں اردگرد کئی افراد موجود ہیں تو آس پاس نظر ڈالیں۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہاں کچھ افراد ایسے ہوں گے جو بہت تیزی سے کھانا کھا رہے ہوں گے۔
درحقیقت کچھ افراد تو اتنی تیزی سے کھانا کھاتے ہیں کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق بیشتر غذائیں ہماری صحت کو بہتر بناتی ہیں مگر آپ کے کھانے کی رفتار اس حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔ بہت زیادہ تیزی سے کھانے سے لوگ اکثر بہت زیادہ مقدار میں غذا کو جزو بدن بنالیتے ہیں کیونکہ ہمارے دماغ کو کچھ وقت درکار ہوتا ہے جب وہ سگنل بھیجتا ہے کہ پیٹ بھر گیا ہے۔