یو اے ای نے 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کردیا

متحدہ عرب امارات نے جدید ترین سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ100درہم کانیا کرنسی نوٹ متعارف کروادیا۔
متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک نے ایک 100 درہم کا نیا نوٹ متعارف کرایا ہے جس میں اعلی درجے کی حفاظتی خصوصیات موجود ہیں۔
ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق نیا جاری کردہ نوٹ پولیمر میٹیریل سے بنا ہے اور اس میں جدید ترین ڈیزائن اور سیکیورٹی خصوصیات ہیں۔اس اقدام کا مقصد پائیداری کو فروغ دینا اور متحدہ عرب امارات کے جدید مالیاتی نظام کزرمبادلہو آگے بڑھانا ہے۔
نیا نوٹ یو اے ای کی قومی کرنسی کے تیسرے اجرا کا حصہ ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کی ترقی، ثقافتی ورثے اور عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔نیا نوٹ سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں ڈیزائن کیا گیا، 100 درہم کے نئے نوٹ میں یو اے ای کے قومی برانڈ کے ساتھ ساتھ جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال، پیچیدہ ڈیزائن اور نوشتہ جات بھی شامل ہیں۔
فرنٹ پر نوٹ میں تاریخی ام القیوین قلعہ دکھایا گیا ہے، جو ملک کے ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ الٹی سائیڈ فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر دکھاتا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے جدید انفراسٹرکچر اور اقتصادی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔