ہفتے میں چار سیب کھاناصحت کیلئے مفید قرار

سائنسدانوں نے ایک ہفتے کے دوران 4سیب کھانا صحت کیلئے مفید قرار دیدیا۔
تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں چار سیب کھانا قلبی امراض سے موت واقع ہونے کے امکانات تقریباً 40 فی صد تک کم کر سکتا ہے۔
کیلے بھی انتہائی مفید ہوتے ہیں اور قبل از وقت اموات کو 30 فی صد تک کم کر دیتے ہیں۔ اور اگر دونوں پھلوں کو ہفتے میں تین یا چار بار کھا لیا جائے تو قبل از وقت موت کے امکانات 50 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔
تحقیق میں چینی محققی نے 2184 ادھیڑ عمر کے ایسے مرد و عورتوں کا معائنہ کیا جن میں کولیسٹرول سطح بلند تھی۔
10برس سے زیادہ عرصے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو ہر ہفتے تین سے چار سیب کھاتے تھے ان کے سیب نہ کھانے والوں کے مقابلے میں کسی بھی سبب سے موت واقع ہونے کے امکانات 39 فی صد کم تھے۔دوسری جانب کیلے کی کھپت کے بھی ایسے ہی اثرات تھے۔
